بنگلورو۔6؍دسمبر(ایس او نیوز) تملناڈو کی وزیراعلیٰ جئے للیتا کی م وت پر آج کرناٹک میں یک روزہ سرکاری سوگ منانے کا اعلان کیا گیا۔ متوفی قائد کے احترام میں تمام سرکاری دفاتر پر قومی پرچم سرنگوں رہا۔ وزیراعلیٰ سدرامیا نے حکومت کی طرف سے ایک روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا۔ اور ان کی موت پر تعزیت ادا کی۔ چنئی پہنچ کر بھی انہوں نے جئے للیتا کے جسد خاکی کا آخری دیدار کیا۔